ڈاکٹر رضوان اسد خان پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں لیکن فکر و منہج اور قوتِ ایمانی کے لحاظ سے سوشل میڈیا پر اسلام کی ایک توانا آواز ہیں، انہیں یہ سعادت حاصل ہے کہ ایک عرصے سے لادینیت کے خلاف اسلام اور مسلمانوں کا مقدمہ بہترین طریقے سے لڑ رہے ہیں، آپ فیس بک وغیرہ پر بہ کثرت لکھتے ہیں، انہیں میں سے کچھ منتخب تحاریر العلماء ویب سائٹ پر بھی دی جاتی ہیں۔