سوال 7358
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کسی کو بار بار وضو کی ضرورت پڑتی ہو تو فرض نماز کے لیے تو وضو کرلے گا۔ سنت نوافل تلاوت یا اذکار وغیرہ کے لئے اگر مٹی سے تیمم کر لے تو کوئی ثواب ہوگا بدعت تو نہیں ہوگی۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایسی صورت میں ہر نماز سے پہلے نیا وضو کرکے ایک نماز بشمول اس کی سنتیں، نوافل پڑھ لیں خواہ اس دوران وضو قائم ہو یا نہ ہو۔ اسی طرح مصحف سے تلاوت کرنی ہو تو ایک مرتبہ تلاوت سے پہلے وضو کرلیں اس دوران اگر وضو نہیں بھی قائم تو تلاوت جاری رکھیں، پھر اگلی مرتبہ جب تلاوت کرنی ہو پھر سے نیا وضو کرکے تلاوت کرتی رہیں۔
یہ اضطراری صورت ہے۔ جس طرح استحاضہ والی عورت کے احکام ہیں۔
[بخاری: 228]
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ



