سوال 7543
ایک اور بات یاد رکھیے گا کہ دین میں داڑھی ہے ناکہ داڑھی میں دین تو احتیاط لازم پکڑیں!!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کیا یہ کہنا درست ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس طرح کے جملے جو ہیں وہ دین بیزار طبقہ جو ہے وہ لگاتا ہے۔ جو صحیح العقیدہ اور صحیح المنہج ہوتے ہیں دیندار ہوتے ہیں حقیقت میں وہ اس طرح کے جملے نہیں کہتے۔ یہ جملہ جو ہے مشکوک ہے ایسے جملوں کا اور ایسے کلمات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جو ذو معنی ہو یا شبہ کا معنی دیتا ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




