سوال 7402
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا حال ہے شیخ محترم جی میرا سوال یہ ہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا کیسا ہے جس میں انٹری فیس بھی ہو اور اسی پیسوں کو اکھٹا کرکے ان میں سے انعام دیا جائے آور انعام پہلے سے مقرر ہو؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس کی دو صورتیں ہیں:
1: اگر تو جو انٹری فیس لی اسی میں سے انعام ہے تو یہ خالص جوا ہے۔
جوے کی حرمت قرآن میں واضح ہے۔ [المائدہ : 90]
2: دوسری صورت یہ ہے کہ اگر انٹری فیس انتظامی معاملات وغیرہ کے لئے لی اور انعام کی رقم کسی مہمان یا کمپنی کی طرف سے سپانسر ہے تو اس صورت میں یہ جوا نہیں ہے۔
باقی یہ کرکٹ لغو و باطل کھیل تو ہے ہی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ


