سوال 7633

شيخ الإسلام ابن تيمية نے فرمایا:
جب علیٰ رضی اللہ عنہ صفین سے واپس آئے تو ان کے کلام میں تبدیلی آگئی، اور وہ فرماتے: “معاویہ کی امامت سے بغض نہ کرو، کیونکہ اگر تم انہیں کھو دو تو دیکھو گے کہ سر اپنے کندھوں سے الگ اڑنے لگیں گے”۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس قول کی تحقیق درکار ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے دانست میں اور محدود مطالعے کے مطابق، شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا یہ قول منہاج السنۃ میں، اور ابن کثیر رحمہ اللہ کی البدایہ والنہایہ وغیرہ میں بھی دستیاب ہے۔ اسے اصل جگہ سے دیکھ لینا چاہیے۔
بہرحال، اس کا ذکر موجود ہے۔ اب اس کی سند کی بات یہ ہے کہ جب کتاب کا انتساب ثابت ہے تو یہ قول بھی شیخ الاسلام کا ثابت ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ