سوال          (54)

مشائخ رہنمائی فرمائیں کہ کیا جمعہ کے دن زوال کا اعتبار کیا جائے گا ؟

جواب

جمعے کے دن زوال ہوتا ہے مگر اعتبار نہیں ہوتا ہے ، جیسے بیت اللہ میں بارہ مہینے اور چوبیس گھنٹے اعتبار نہیں ہوتا ہے ، اسی طرح دیگر مساجد میں صرف جمعے کے دن اعتبار نہیں ہوگا ۔

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

“لَا يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَتَطَهَّرُ مَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ أَوْ يَمَسُّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَخْرُجُ فَلَا يُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُصَلِّي مَا كُتِبَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُنْصِتُ إِذَا تَكَلَّمَ الْإِمَامُ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى”.[صحيح البخاری: 883]

جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔

اس حدیث سے یہ مسئلہ واضح ہوتا ہے کہ نوافل پڑھے جا سکتے ہیں  کیونکہ حدیث میں ہے کہ جتنی ہوسکے نفل نماز پڑھ لے ، ہمارے بعض اسلاف سے 34 رکعات تک ثابت ہے ، اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ وہ نوافل پڑھتے رہتے تھے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ