سوال 7394
کیا اشعث بن قیس صحابی ہیں؟
جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمان تھا بعد میں راہ ارتداد اختیار کر لی پھر مسلمان ہو گیا اس کے بارے میں کیا موقف ہے وہ صحابی رسول ہے کہ نہیں۔
جواب
صحابی کی تعریف یہ ہے کہ جس نے ایمان کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اور فوت بھی ایمان ہی کی حالت میں ہو۔ جیسا کہ امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ذکر کیا:
الصحابيّ: من لقي النبيّ ﷺ مؤمنا به، ومات على الإسلام.
(الإصابة في تمييز الصحابة #١/١٥٨)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ


