سوال 7518
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کیا برزخ میں میاں بیوی کے روحوں کی ملاقات ہوتی ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو لوگ یہاں سے جانے کے بعد عِلِّیِّیْن میں چلے گئے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ كِتَابٌ مَرْقُومٌ يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ﴾
تو گویا کہ وہ ایک امن والے، عزت والے مقام میں چلے گئے۔ یوں سمجھیں کہ جنت کا ایک ریسٹ ہاؤس اور گیسٹ ہاؤس ہے۔
اب جو لوگ ان کے بعد جائیں گے اور انہوں نے بھی، اللہ کی رحمت کے ساتھ، وہیں جانا ہے، تو ظاہر سی بات ہے کہ ملاقات تو ہوگی، سلام دعا بھی ہوگی۔ حدیث میں اس کا ذکر آتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں: کیا رہا؟ کیسا رہا؟ وہ فلاں کیسا ہے؟ فلاں کا کیا حال ہے؟
البتہ یہ بات صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو عِلِّیِّیْن میں جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




