سوال (950)

زکوۃ کے متعلق سوال ہے ، کسی شخص کے پاس ربیع الاول میں اتنے پیسے آگئے کہ وہ صاحب نصاب ہوگیا کسی نے ہدیہ کردیا یا وراثت میں سے حصہ ملا یا کوئی کمیٹی نکل آئی وغیرہ ، لیکن جمادی الاول میں جاکر اس کی ساری رقم کہیں خرچ ہوگئی یا کسی حادثے کے سبب نقصان میں چلی گئی اور یہ اب مسکین کے درجے میں چلا گیا ، اب پھر کئی مہینے گزرے اور صفر میں جاکر اس کے پاس پھر کہیں سے اتنے پیسے جمع ہوگئے جو نصاب کو پہنچ گئے ، کیا اس شخص پر زکوۃ ہوگی؟

جواب

وجوب زکوٰۃ کے لیے مال پر سال کا گزرنا شرط ہے ، مال پر سال تو گزرا نہیں لہذا زکوٰۃ نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

مال جو نصاب کو پہنچے اس پر سال کا گزرنا ضروری ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ