سوال (1008)

کیا ماں اپنے اس بیٹے کو زکاۃ دے سکتی ہے جو اسکی زیر کفالت نہیں ہے ، جو الگ رہتا ہے شادی شدہ ہے ، اس کے اپنے بچے ہیں ، لیکن وہ بیٹا غریب ہے ، اور ماں کے پاس زکاۃ کے علاوہ اور پیسے نہیں ہیں؟ ماں کے پاس جو پیسے ہیں یا زیور ہے جس کی زکاۃ نکالنی ہے وہ اس کا دوسرا بیٹا ہی گھر کے سارے اخراجات سنبھالتا ہے ؟

جواب

اگر ماں کفالت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی تو زکوٰۃ دے سکتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

ماں اپنی اولاد کو دے سکتی ہے ، جو مستحق ہو ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ