سوال 7627
کیا (law) LLB کی ڈگری کرنا درست ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
لاء کی ڈگری ایل ایل بی ہو یا کوئی اور، اس کے حصول میں کوئی حرج نہیں۔ تعلیم تو بہرحال نفع بخش چیز ہے، البتہ اس کا استعمال جائز اور شرعی حدود کے مطابق ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: السلام علیکم و رحمة اللّٰه و برکاته
شیخ صاحب کورٹ میں مظلوم کو حق دلانے کے لیے کبھی جھوٹ بھی بولنا پڑ جاتا ہے، کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، صراحتاً، وضاحتاً اور دو ٹوک علی الاعلان اس پر فتویٰ نہیں دیا جا سکتا۔ اونچ نیچ کا فرق ہر شخص میں ہوتا ہے، ہر فن میں ہوتا ہے، لیکن اس بنیاد پر فتویٰ لے کر اسے مدلل بنانا جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




