سوال 7646

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا جب بچی جوان ہو جائے وہ اپنے باپ سے گلے مل سکتی ہے، اپنے بھائی سے یا اپنے چاچو سے یا اپنی ماموں سے گلے ملے سکتی ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں شکریہ

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی علیہ الصلاۃ والسلام سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے معانقہ کرتے تھے، ہاتھ ملاتے تھے، مصافحہ کرتے تھے اور انہیں اپنی جگہ بٹھاتے تھے۔
لہٰذا جو محارم ہیں، ان سے ہاتھ بھی ملایا جا سکتا ہے اور معانقہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ فتنے کے اسباب پیدا نہ ہوں۔
شرعاً تو اس میں کوئی قباحت نہیں، لیکن عرفاً معاملات بگڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور شر پھیل گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس پھیلے ہوئے اور پھیلتے ہوئے شر سے محفوظ رکھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ