سوال 7544
رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا:
میں نے اپنے رب کو بہترین صورت میں دیکھا پھر اللہ تعالیٰ نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے در میان رکھا، یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی
حوالہ: سنن ترمذی، حدیث نمبر : 3235
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم اس حدیث کی سند کے متعلق بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ یہ خواب کا واقعہ ہے۔ بیداری کے عالم میں ایسا نہیں ہوا تھا، خواب کی حالت میں ایسا ہوا تھا اور اکثر علماء نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور قبول کیا ہے اور اپنی کتابوں میں اس کو ذکر کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




