فضیلتہ الشیخ مولاناطارق محمود صاحب حفظہ اللہ(مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد “و ریسرچ سکالر ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد “)

من لا يحب العلم لا خير فيه
جو علم سے محبت(پسند )نہیں کرتا اس میں کوئی خیر نہیں۔

محمد طارق محمود بن محمد علی 1973ء کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم (تحصیل چوک اعظم ضلع لیہ ) میں حاصل کی۔
پھر فیصل آباد میں قیام پذیر ہوئے ۔
●دینی تعلیم کے لیے فیصل آباد کے معروف ادارہ (جامعہ تعلیمات اسلامیہ)میں 1989ء کو داخل ہوجاتے ہیں ۔

جامعہ تعلیمات اسلامیہ میں اساتذہ کرام
(1)شیخ الحدیث مولانا قدرت اللہ فوق رحمہ اللہ ۔
(2)شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن سجاد حفظہ اللہ ۔
(3)شیخ الادب مولانا ادریس سلفی صاحب حفظہ اللہ ۔
(4)فضیلتہ الشیخ مولانا عابد مجید مدنی صاحب حفظہ اللہ۔
(5)فضیلتہ الشيخ مولانا محمد اکرم مدنی صاحب حفظہ اللہ ۔
● دوران تعلیم ہی آپ نے 1990ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا اور1993 میں ایف اے کی ڈگری حاصل کرلی۔
1996ء میں آپ جامعہ تعلیمات اسلامیہ سے سند فراغت حاصل کی ۔
پھر تخصص کے لیے مرکز التربیہ الاسلامیہ فیصل آباد میں داخلہ مل جاتا ہے ۔

التربیہ الاسلامیہ کے مشائخ کرام
(1)محقق العصر مولانا محمد ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ۔
(2)شیخ الحدیث حافظ محمد مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ ۔
(3)شیخ الحدیث حافظ محمد شریف صاحب حفظہ اللہ ۔

ہم مکتب احباب
(1) پروفیسر عبدالرزاق ساجد حفظہ اللہ۔(خطیب پاکستان )
(2)ڈاکٹر منیر اظہر حفظہ اللہ( سابقہ مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
(3)پروفیسر عبید الرحمن محسن حفظہ اللہ(مہتمم دار الحدیث “راجووال )
(4)ڈاکٹر حفیظ الرحمن حفظہ اللہ(اسلام آباد )
تخصص سے فراغت کے بعد آپ کا مدینہ یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ میں داخلہ ہوجاتا ہے
مشہور اساتذہ
(1) فضیلتہ الشیخ المفتی عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ۔
(2)فضیلتہ الشیخ عبدالباری انصاری حفظہ اللہ۔
(3)فضیلتہ الشیخ حکمت بشیر یاسین عراقی حفظہ اللہ۔
(4)فضیلتہ الشیخ عبداللہ بلوچی رحمہ اللہ۔
2002 سے مدینہ یونیورسٹی سے فراغت حاصل ہوئی۔
پھر ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد میں تقرری ہوجاتی ہے 2002 سے تاحال بطور ریسرچ وتدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
* شیخ محترم نے جی سی یونیورسٹی سے ایم فل عربی بھی کیا ہے 2009 تا 2011
●اسی کے ساتھ ساتھ 2009 سے 2019 تک کلیتہ الشریعہ للبنات فیصل آباد میں تدریسی خدمات احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں ہیں۔
جس صحیح البخاری، شرح النخبہ الفکر، المیراث(وراثت )وغیرہ کتب پڑھاتے رہے ہیں۔
2022 سے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تشریف لے جاتے ہیں۔
جامعہ میں سنن نسائی، تیسر مصطلح الحدیث، شرح النخبہ الفکر، الفوزالکبیر، تفسیر جلالین، وغیرہ کتب پڑھارہے ہیں۔
شیخ محترم نے کچھ تصنیفی کام بھی کیا
(1)غایةالمقصد فی زوائد مسند الإمام احمد رحمہ اللہ دو جلدوں کی تحقیق کی ہے اور دو کی شیخ اثری صاحب حفظہ اللہ نے۔
(2) فہم حدیث میں فقہائے احناف کے اصول اوران کاجائزہ۔
(3) صحیح فقہ السنة چار جلدوں میں ہے ایک جلد کا ترجمہ شائع ہوچکا ہے دوسری کا عنقریب منظر عام ہونے والا ہے۔
(4) نوافل کی جماعت کے ساتھ فرض نماز کا حکم ” کا ترجمہ کیاہے( ازمولانا نذیر احمد رحمانی رحمہ اللہ)
●جامع مسجد نمرہ نورپور (فیصل آباد) میں 2003 سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں۔
محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی رفاقت میں عرصہ 20سال سے ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد میں تحقیقی، تصنیفی، دعوتی، تدریسی، اور دیگر امور پر خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔
اللہ تعالٰی شیخ محترم کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:قاری عبدالحسیب اعوان حفظہ اللہ تعالیٰ 

●ناشر: حافظ امجد ربانی
●متعلم :جامعہ سلفیہ فیصل آباد