قاری المقری حسن ابراہیم صاحب حفظہ اللہ( مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

أَنَا عَبْدُ مَنْ عَلَّمَنِى حَرْفًا وَاحِدًا: إِنْ شَآءَ بَاعَ وَإِنْ شَآءَ أَعْتَقَ وَإِنْ شَآءَ اِسْتَرَقَّ۔
جس نے مجھے ایک حرف سکھایامیں اس کا غلام ہوں چاہے اب وہ مجھے فروخت کردے، چاہے تو آزاد کر دے اور چاہے تو غلام بنا کر رکھئے۔قاری حسن ابراہیم بن شیخ محمد اشرف 5 جنوری 1992ء کو مدینہ کالونی ضلع وہاڑی میں ایک دینی گھرانے میں آنکھ کھولی۔
ان کا گھرانہ شرف ومجد اور فضل وکمال کا گھرانہ ہے اور اس گھرانے کے افراد تقوی عرفان کی دولت سے مالا مال ہے قاری صاحب نے اسی پاکیزہ ماحول میں تربیت پائی انہیں خوشگوار فضاؤں میں حصول علم کی راہ پر گامزن ہوئے۔
●قاری صاحب 6 بہن بھائی ہیں ماشاءاللہ سب کے سب حافظ قرآن ہیں۔ اس سے بڑھ کرتربیت کرنے والی گود(والدہ محترمہ) بھی قرآن مجید کی حافظہ ہیں۔
آغاز تعلیم
تعلیم کا آغاز قرآن مجید سے کیا قریبی جامع مسجد اقصی اہل حدیث پیپل کالونی وہاڑی
سے قاری عبدالحمید حفظہ اللہ و قاری عبدالرب حفظہ اللہ سے تکمیل قرآن مجید کیا۔اور اسی کے ساتھ ساتھ مڈل کاامتحان دیا۔
تحصیل علم کے لیے سفر
پھر دینی تعلیم کے لیے 2008 میں پاکستان کے معروف ادارہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا انتخاب کیا وہی سے فارغ التحصیل ہوئے۔
مشہور اساتذہ کرام
(1)شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ۔
(2)شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ ۔
(3)شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ
(4)پروفیسر محمد یٰسین ظفر صاحب حفظہ اللہ ۔
(5)مفتی جامعہ عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ۔
(6)شیخ الادب مولانا ادریس سلفی حفظہ اللہ۔
(7)فضیلتہ الشيخ مولانا اکرم مدنی حفظہ اللہ۔
(8)مفسر قرآن نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ۔
(9)فضیلتہ الشيخ ڈاکٹر منیر اظہر حفظہ اللہ ۔
(10)قاری المقری محمد ریاض عزیزی حفظہ اللہ( مدیر: المھد العالی لاہور )
2014 میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فراغت حاصل ہوئی۔
پھر مادر علمی میں ہی تقرری ہوجاتی ہے۔
جامعہ میں بلوغ المرام، ترجمہ القرآن، آسان عربی، اقراء، قرأت میں شاطبیہ (تطبیق شاطبیہ)،تجوید میں مقدمة الجزری،تحفةالقاری، القول السدید وغیرہ کتب پڑھارہے ہیں۔
●ہفتہ وار طلباء کے لیے مقابلہ حدر ومشق کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور پوزیشن ہولڈر کو انعامات سے نوازتے ہیں۔
شیخ محترم کے ہم مکتب احباب
(1)فضیلتہ الشیخ اسد غفور صاحب حفظہ اللہ (لیکچرار فیصل آباد )
(2)فضیلتہ الشیخ اسعد صدیق صاحب حفظہ اللہ (لیکچرار کالج فیصل آباد )
(3)محترم جناب محمد الیاس ارشاد صاحب اللہ( وفاق المدارس السلفیہ)
●جامعہ سلفیہ فیصل آباد کی جانب سے امین ٹاؤن( فیصل آباد) میں جامع مسجد صدف میں امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جس میں مختلف نوعیت کے کام کر رہے ہیں ۔
(1) عوام الناس کے لیے ترجمہ القرآن کی کلاس جس میں 19 پارے ہوچکے ہیں۔(2)خواتین کے لیے تربیتی پروگرام،
(3)بچوں کے لیے کوئز پروگرام،
(4)سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کوئز پروگرام ۔
(5)ماہانہ، ہفتہ وار درس و دورس کا اہتمام۔
●4سال خدمت قرآن کے لیے بیرون ملک(مالدیپ )میں نماز تراویح کے لیے مصروف عمل رہے۔
ممدوح نے شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ رحمہ اللہ کے خطبات کو ترتیب دیا ہےجو(والی بطحاء ) کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔
قاری صاحب کو اللہ تعالٰی نے بڑی خوبیوں سے نوازا ہے جس میں حسن صوت، مختلف لہجوں میں قرآن مجید پڑھنا، جس سے عوام الناس کے قلوب واذھان کو قرآن مجید سے منور کرتے ہیں۔
●کلاس میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا خصوصی خیال رکھتے ہیں بڑی شفقت کرتے ہیں ان کے ساتھ بیٹوں والا رویہ اپناتے ہیں۔
● شیخ محترم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ اللہ تعالٰی استاد محترم کی سعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا عبدالرحمن السراج حفظہ اللہ

● ناشر:حافظ امجد ربانی
● متعلم جامعہ سلفیہ فیصل آباد