سوال 7395

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔ نماز قصر کتنی مسافت پر ہو گی۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسافت متعین نہیں۔ عرف، علاقہ میں شہر سے باہر جتنی مسافت کو سفر شمار کیا جاتا اس پر قصر کرلیں۔
جس طرح روزہ چھوڑنے کے لیے بیماری کا ذکر ہے (البقرہ#184) لیکن بیماری کی نوعیت کا تعین نہیں۔
عمومی طور پر چھوٹے شہروں میں تو شہر سے باہر 20,22 کلومیٹر کو ہی سفر شمار کیا جاتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ