تلاوت قرآن سننا بھی سنت ہے

عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نے مجھ سے کہا: مجھے قرآن مجید سناؤ۔ میں نے کہا: کیا میں آپ کو سناؤں جبکہ قرآن اترا ہی آپ پر ہے؟ آپ نے فرمایا:مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں اسے کسی دوسرے سے سنوں ۔ میں نے آپ کے سامنے سروۃ نساء ابتداء سے آیت سنائ ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ تو آپ ﷺ روپڑے۔

(صحیح مسلم: 800)