دینی علوم اولین ترجیح

امام ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

سلف صالحین میں سے کسی کے ہاں جب بچہ پیدا ہوتا تو وہ اسے حفظ قرآن کریم اور سماعت حدیث میں مشغول کر دیتے جس سے اس کے دل میں ایمان پیوست ہو جاتا بعد میں لوگوں نے اس سے غفلت برتنی شروع کر دی تو انکے ذہین ترین بچے ابتدائی علوم(منطقی، فلسفی، سائنسی)میں مشغول ہو گئےاوراحادیث رسولﷺکو پس پشت ڈالنے لگے اور کہنے لگے یہ اخبار آحاد ہیں۔

[صید الخاطر(ص: 491)]