زلزلہ اور قیامت کی نشانیاں

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

کہ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی، جب تک علم دین نہ اٹھ جائے گا، اور زلزلوں کی کثرت نہ ہوجائے گی، اور زمانہ جلدی جلدی نہ گزرے گا، اور فتنے فساد پھوٹ پڑیں گے، اور ہرج کی کثرت ہو جائے گی، اور ہرج سے مراد قتل ہے۔ قتل اور تمہارے درمیان دولت و مال کی اتنی کثرت ہوگی کہ وہ ابل پڑے گا۔

(صحیح بخاری: 1036)