عالمِ دين كی فضیلت
رسول اللہ ﷺ کے سامنے دو آدمیوں کا ذکر کیا گیا، ان میں سے ایک عابد تھا اور دوسرا عالم، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى أَدْنَاكُمْ”.
’’عالم کی فضیلت عابد پر اس طرح ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ایک عام آدمی پر ہے‘‘۔
[سنن الترمذی: 2685]