مسلمانوں والا حکم کس پر لگے گا

قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

میمون بن سیاہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ہوچھا: ابو حمزہ! آسمی کی جان اور مال پر زیادتی کو کیا چیزیں حرام کرتی ہیں؟ آپ نے فرمایا: جو شخص گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں، ہمارے قبلے کی طرف منہ کرے، ہماری طرح نماز پڑھے اور ہمارا ذبح شدہ جانور کھائے، وہ مسلمان ہے۔ اس کو مسلمانوں والے تمام حقوق حاصل ہوں گے اور اس پر مسلمانوں والے تمام فرائض لاگو ہوں گے۔

(صحیح البخاری: 393)