عطاء بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں قربانیاں کیسے ہوتی تھیں؟ انہوں نے کہا:

“كَانَ الرَّجُلُ يُضَحِّي بِالشَّاةِ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ فَيَأْكُلُونَ وَيُطْعِمُونَ حَتَّى تَبَاهَى النَّاسُ فَصَارَتْ كَمَا تَرَى”.

’ایک آدمی اپنی اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کرتا تھا، وہ لوگ خود کھاتے تھے اور دوسروں کو کھلاتے تھے، یہاں تک کہ لوگ (کثرتِ قربانی پر) فخر کرنے لگے اور اب یہ صورت حال ہوگئی جو آپ دیکھ رہے ہیں‘۔

[سنن الترمذی:1505]