سیدنا ابو موسٰی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ جنت کا خزانہ ہے۔
(صحیح البخاری: 6952، صحیح مسلم: 2704)
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ جنت کا دروازہ ہے۔
(مسند أحمد: 15480)
یعنی جو شخص یہ کلمات پڑھنا اپنا معمول بنا لیتا ہے، اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جائے گا اور اسے جنت کا خزانہ بھی حاصل ہو گا۔ بعض اہلِ علم نے لکھا ہے کہ یہ کلمات کثرت کے ساتھ پڑھنے سے رزق حاصل ہوتا ہے۔