نماز جمعہ کے دن جہاں دو آدمی بیٹھے ہوں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی، پھر جمعہ کے لیے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت تھی، نماز پڑھی، پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموش ہوگیا، اس کے اس جمعہ میں سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے”۔

(صحیح بخاری: 910)