فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن العباد حفضہ اللہ فرماتے ہیں:

“اہل سنت پر واجب ہے کہ وہ ہر وقت، ہر جگہ، آپس میں پیار و محبت اور الفت سے رہیں، اور خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کے معاون بنیں۔ لیکن افسوس عصر حاضر میں ان میں سے بعض ایک دوسرے سے دوری اور اختلاف کا شکار ہوکر، آپس میں تنقید و تجریح میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ضرورت تھی کہ ان سب کی کوششوں، کاوشوں اور تنقیدات کا ہدف اور نشانہ، کفار اور اہل سنت کے مخالفین اہل بدعت ہوتے، جبکہ آپس میں یہ ایک دوسرے سے الفت و محبت سے رہتے ہوئے نرمی سے ایک دوسرے کو نصیحت کرتے”۔

(رفقا اھل السنۃ،ص: 11)