یحیی برمکی اور اہل علم کی قدردانی
یحیی بن خالد برمکی، ہارون الرشید کا وزیر تھا، اہل علم و فضل کی بہت قدر کیا کرتا تھا۔ مشہور محدث امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کو ہر ماہ ہزار درہم بطور تحفہ بھیجا کرتا تھا، تاکہ آپ کا فقر و فاقہ، سنت کی نشر و اشاعت اور تفہیم دین کے فریضہ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
چنانچہ امام صاحب اس کے لیے سجدوں میں دعائیں کیا کرتے تھے کہ
(اللهم إنَّ يحيى كفاني أَمرَ دُنياي، فاكفِهِ أمر آخِرتِهِ)
اے اللہ یحیی نے دنیا میں میری مدد کی، تو آخرت میں اس کے لیے کافی ہوجا۔
جب یحیی فوت ہوا، تو کسی سے خواب میں ملا، اس نے پوچھا کہ اللہ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟
کہا: مجھے اللہ تعالی نے سفیان کی دعا کے سبب بخش دیا ہے۔
نوٹ: بعض روایات کے مطابق یہ سفیان ثوری نہیں،بلکہ سفیان بن عیینہ تھے۔ رحمہم اللہ جمیعا۔
[دیکھیں: وَفياتُ الأعيان لابن خلکان 6/228]