مصیبت پر اجر اور بہتر بدلے کی دُعا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”کوئی مسلمان نہیں جسے مصیبت پہنچے اور وہ ( وہی کچھ ) کہے جس کا اللہ نے اسے حکم دیا ہے:

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ، اللّٰهُمَّ أْجُـرْنِي فِي ْمُصِـيْـبَـتِيْ وَأَخْلِفْ لِي خَـــيْرًا مِّنْهَا

یقیناً ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! مجھے میری مصیبت پر اجر دے اور مجھے ( اس کا ) اس سے بہتر بدل عطا فرما۔

مگر اللہ تعالیٰ اسے اس ( ضائع شدہ چیز ) کا بہتر بدل عطا فرما دیتا ہے“۔

[صحیح مسلم:2126]