سوال 7632

السلام علیکم و رحمة اللّٰه و برکاته
شبیر احمد عثمانی صاحب کے قرآن کے ترجمے کی کیا حیثیت ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر یہ وہی ترجمہ ہے جس پر سعودی عرب میں پابندی لگی تھی اور غالباً ابھی تک لگی ہوئی ہے، تو پھر اس معاملے کو دیکھنا پڑے گا۔
خبر یہی تھی کہ اس کے ترجمے، تفسیر یا وضاحتوں میں بعض ایسی تاویلات ہیں جن میں خلل ہے، جسے اہلِ علم نے نوٹ کیا تھا اور اسی بنیاد پر وہاں اسے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد احسن البیان کو وہاں رائج کیا گیا، اور الحمدللہ آج تک رائج ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ