سوال (355)

شیطان طالبعلموں کو شرعی علم سے کیسے دور کرتا ہے؟ اور کن طریقوں سے انہیں گمراہ کرتا ہے؟

جواب

اس سلسلے میں شیطان کئی ایک ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، مثلا:

(1) : ریاکاری میں مبتلا کر دیتا ہے اور اخلاص ختم کر دیتا ہے۔
(2) : اقوال اور اشخاص کے ساتھ تعصب و جمود میں مبتلا کر دیتا ہے۔
(3) : لڑائی جھگڑے، بے فائدہ بحث و مباحثہ، نفرتوں میں لگا دیتا ہے۔
(4) : تکبر اور عجیب میں مبتلا کر دیتا ہے۔
(5) : بغیر علم فتوی اور مسائل میں گفتگو کرنے کی حرص و ہوس
(5) : شہرت اور منصب کا لالچ اور اپنے علم و فضل کے اظہار کی بیماری

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ