سوال 7629

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ ایک سوال تھا کہ ایک آدمی شراب پیتے ہوے فوت ہوگیا ہے کیا اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، اگر وہ موحد اور متبع سنت تھا تو عوام الناس اس کی نمازِ جنازہ پڑھ لیں، البتہ خواص اور علماء کرام جنازہ نہ پڑھیں، خاص طور پر جو نامی گرامی علماء کرام ہیں، تاکہ لوگوں کے لیے عبرت حاصل ہو۔
اور اگر وہ موحد نہیں تھا تو پھر اس کا جنازہ پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اس کے جیسے لوگ جو ہیں، وہ جانے اور ان کا کام جانے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ