سوال (849)

کیا تمباکو حقے میں ڈال کر پینا جائز ہے تو شیشہ جو کہ نوجوانوں میں پینے کا رواج ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ یہ بتائیں کہ سگریٹ اگر مضرِ صحت ہونے کی وجہ سے حرام ہے تو پھر چائے کا کیا حکم ہے جبکہ بعض لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ چائے سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے ؟ کیا نسوار کل مسکر حرام میں داخل نہیں ؟ چارجنگ والی مصنوعات جو دھواں اور ذائقہ دیتی ہیں نشہ نہیں دیتیں (vape)اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

حشیش ، نسوار اور دیگر مصنوعات میں اگر اسکار پایا جاتا ہے تو وہ مسکر ہیں۔ اسکار کا مطلب فقدان العقل والادراک ہے ، سگریٹ یا تمباکو میں نکوٹین پائی جاتی ہے جبکہ چائے میں کیفین ، نکوٹین میں زہریلے اثرات پائے جاتے ہیں ۔ کیفین محض ایک نشاط انگیز مادہ ہے جو اعصاب کو بیدار کرتا ہے۔چائے basically نقصان دہ نہیں ہے تاہم لمبے عرصے تک بنا دودھ کے پی جائے تو بعض لوگوں میں کیلشیم کی کمی کا باعث بن سکتی ہے ۔ اس کا تدارک دودھ سے ہو جاتا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ