استاد محترم محمد صدیق صاحب حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد) کا مختصر تعارف

مولانا محمد صدیق 1965ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کی ۔ اس کے بعد حصول علم کے لیے جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں داخلہ لیا پھر وہی سے فارغ التحصیل ہوئے۔ وفاق المدارس السلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کی ڈگری حاصل کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد بورڈ سے فاضل عربی کی سند بھی حاصل کی۔ مولانامحمد صدیق صاحب کے مشہور اساتذہ کرام :
(1)حافظ عبدالمنان نورپوری ،
(2) حافظ عبد السلام بھٹوی
اور پروفیسر غلام احمد حریری شامل ہیں۔ مولانا محمد صدیقصاحب تقریبا عرصہ 25 سال سے جامعہ سلفیہ میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
مولانا صاحب کا تدریسی اسلوب بہت منفرد ہے۔ طلباء ان سے مستفید ہوتے ہیں۔ مولانا محمد صدیق صاحب جامعہ میں طلباء کو ترجمۃ القرآن، تفسیر، اصول حدیث، اصول فقہ، صرف ونحو وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس سال جامع ترمذی پڑھارہے ہیں ہیں۔ مولاناصدیق صاحب کے تلامذہ میں
(1)پروفیسر عبد الرزاق ساجد صاحب
(2)حافظ منیر احمد اظہر،
(3)مولانا امین الرحمن ساجد شامل ہیں ۔
مولانا صدیق صاحب عرصہ دراز سے جامعہ مسجد اہل حدیث نشاط آباد میں خطیب ہیں۔ فیصل آباد کی مساجد
میں درس بھی دیتے ہیں ۔ مولانا صدیق صاحب مناظر بھی ہیں۔

مولانا محمد صدیق صاحب نے کچھ تصنیفی کام بھی کیاہے ۔

(1)تفسیر سورۃ العصر،
(2) اسباب سعادت (ترجمہ)،
(3) منصب ختم نبوت (ترجمہ)
(4) تحفہ نحو( ترجمہ )وغیرہ

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر سعید مجتبٰی السعیدی صاحب حفظہ اللہ

ناشر: حافظ امجد ربانی
متعلم: جامعہ سلفیہ فیصل آباد