●استاد گرامی شیخ الفقہ مولانا ندیم شہباز صاحب حفظہ اللہ کا مختصر تعارف●

( شیخ ارشادالحق اثری حفظہ اللہ کی جب بھی طبیعت ناساز ہوتی ہیں تو استاد محترم کی اقتداء میں جمعہ ادا کرتے ہیں )
مولانا ندیم شہباز صاحب(1969ء) کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ میں حاصل کی۔ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے الشہادۃ العالمیہ کی ڈگری حاصل کی ۔ مولانا ندیم شہباز صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی ہیں ۔ مولانا صاحب کے اہم اساتذہ میں مولانا ابوالبرکات احمد مرحوم ، مولانا محمد عبدہ الفلاح رحمہ اللہ مولانا غلام احمد حریری، مولانا ثناء اللہ فیروز پوری شامل ہیں۔ مولانا صاحب عرصہ دراز سے جامعہ سلفیہ میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مولانا صاحب جامعہ میں اہم اسباق پڑھاتے ہیں۔ جس میں مشکوۃ المصابیح ، ہدایہ ، اصول الشاشی،بدایت المجتہد، شرح ابن عقیل، وغیرہ شامل ہیں ۔ مولانا ندیم شہباز صاحب کے تلامذہ میں قاری شعیب احمد
فرحان امتیاز ، عطاء الرحمن ،عبد الله سلفی ہاشم یزمائی اور محمد یوسف شامل ہیں۔
مولانا ندیم شہباز صاحب عرصہ دراز سے جامع مسجد عمر میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کی متعدد مساجد میں درس قرآن دیتے ہیں۔ مولانا ندیم شہباز صاحب نے سیرت عمر رضی الله عنہ” کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعد د مضامین کا عربی سے اردو ترجمہ کیا ہے۔ جو کہ ماہنامہ ترجمان الحدیث میں شائع ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالحنان زاہد صاحب حفظہ اللہ

● ناشر: حافظ امجد ربانی
● متعلم جامعہ سلفیہ فیصل