سوال 7241
السلام عليكم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کے سر پر بال ہیں وہ وگ استعمال کرتے ہیں ان کا سوال ہے کہ میں نے عمرہ کرنا ہے تو کیا احرام کی حالت میں وگ استعمال کر سکتا ہوں؟ جب عمرہ مکمل ہوگا تب وگ اتار کر ٹنڈ کروا لوں گا۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
واللہ اعلم
وگ لگانا یہ سر ڈھانپنے میں ہی آتا ہے، اس لیے احرام کی حالت میں وگ اتار لی جائے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
بارک اللہ فیکم شیخ
مزید یہ کہ کئی کبار اہل علم کے نزدیک مرد کے لئے عام حالت میں بھی وگ استعمال کرنا جائز نہیں۔
البتہ بعض اہل علم شدید حاجت اور شرائط کے ساتھ رخصت کے ساتھ قائل ہیں۔
اس لئے وہ وگ کا استعمال مطلقاً چھوڑ دیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




