سوال 7124
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال تھا کہ اکیلا جمعہ کا روزہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عمومی طور پر جو نفلی روزے رکھے جاتے ہیں اس میں جمعہ کا اکیلا روزہ رکھنا اس سے روکا گیا ہے یا تو جمعرات ملا لیں یا ہفتہ۔ البته کوئی خاص شکل ہے نفل کی جیسے عرفہ ہے یا کوئی اور ایسا دن جمعہ میں آ گیا تو وہ جائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




