سوال 7127
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا عقیقہ میں جانور وقفے سے ذبح کر سکتے ہیں؟ مثلاً ایک آج کریں اور اگلا ایک ہفتے بعد؟ وجہ استطاعت کی وجہ سے۔
جواب
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ!
عقیقہ کرنے کا اصل وقت ساتواں دن ہی ہے۔ اگر ہم غور کریں تو مالی تنگی کے بہانے اکثر ہمارے اپنے پیدا کردہ ہوتے ہیں۔ ہم اسی معاشرے کا حصہ ہیں جہاں بیٹے کی پیدائش پر لاکھوں روپے کی مٹھائی تو خوشی خوشی بانٹ دی جاتی ہے، لیکن جہاں شریعت کے تاکیدی حکم یعنی عقیقے کی بات آئے، وہاں ہم سستی دکھانے لگتے ہیں۔
اس بات سے اتفاق کرنا مشکل ہے کہ ایک جانور آج ذبح کیا جائے اور دوسرا چار دن بعد۔ سوال یہ ہے کہ اگر آج گنجائش نہیں تو چار دن بعد کیسے ہوگی؟ اور اگر مسئلہ صرف چند دن کا ہے کہ رقم بعد میں آنی ہے، تو اتنی دیر کے لیے کسی سے قرض لے کر بھی سنت پوری کی جا سکتی ہے۔ ہمیں دین کے معاملات میں اپنی مرضی چلانے کے بجائے خود کو شریعت کے تابع کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




