سوال 7132

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم سوال ہے کہ عورت کو دین کا کس حد تک علم ہونا چاہیے عام طور پر؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بنیادی طور پر ایک خاتون کو ارکان ایمان اور ارکان اسلام کا پتہ ہونا چاہیے اور ان کو درست طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، انہیں اپنے میل جول اور رشتوں کے حقوق کی بھی پہچان ہونی چاہیے؛ جیسے والدین اور بہن بھائیوں کے کیا حقوق ہیں اور صلہ رحمی یا رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کے معاملات کیا ہیں۔
اگر وہ شادی شدہ ہیں، تو شوہر کی اطاعت اور ان کے حقوق کا پتہ ہونا ضروری ہے، اور اگر بچے ہیں تو ان کی بہترین تربیت کا طریقہ آنا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ اگر کسی کو ان بنیادی باتوں کی سمجھ بوجھ حاصل ہو جائے، تو ان شاء اللہ یہ زندگی سنوارنے کے لیے کافی ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ