سوال 7306

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایسا بریسلٹ جس پر آیت الکرسی کندہ ہو، پہننا شرعاً کیسا ہے؟ خواتین کیلئے

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآنی آیات یا احادیث مبارکہ والے کپڑے آج کل چلے ہوئے ہیں۔ اور بریسلٹ یا ایسی کوئی بھی چیز یہ جائز نہیں ہے۔ یہ قرآن کی توہین و بے حرمتی کا اندیشہ ہے۔ انسان اسے واش روم میں بھی لے کر چلا جاتا ہے۔ اور تعویذ کے ساتھ بھی اس کی مشابہت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ