سوال 7152
بالوں کو ڈائی کروانے کا کیا حکم بے؟
جواب
بات یہ ہے کہ بال خود زینت ہیں، اور جیسے اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں، ان شاء اللہ ویسے ہی خوبصورت ہیں۔
البتہ اگر اس کے بعد بھی کوئی مزید زینت اختیار کرنا چاہے تو اس میں عبارتاً کوئی سختی معلوم نہیں ہوتی، بشرطیکہ دھوکے کا پہلو نہ ہو۔
اور اگر عورت ہے، تو وہ غیر محرم کے لیے اس قسم کی زینت اختیار نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ حرام ہے۔ البتہ اپنے خاوند کے لیے زینت اختیار کرنے میں گنجائش موجود ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




