سوال 7208
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مشائخ کرام اگر کسی گھر میں کوئی پھل دار درخت لگا ہو اور اس پہ پھل بھی لگا ہو کچھ ٹہنیاں باہر ہوں اور وہاں سے راہگیر بغیر اجازت پھل اتار کہ کھائیں تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ جی ہاں ایسے جو گزرتے ہوئے لوگ ہوتے ہیں وہ کھانے کے لیے پھل کو توڑ بھی سکتے ہیں کسی کو پریشان کیے بغیر اور جو گرا ہوا پھل ہے وہ اٹھا کے کھا بھی سکتے ہیں جھولیاں بھرنا تو صحیح نہیں ہے جائز نہیں ہے البتہ کھانے کے لیے وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




