سوال 7237
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ ایک سوال ہے اگر بندہ بھول جائے کہ وضو نہیں ہے اور فرض یا نفل نماز ادا کرے تو نماز دہرائی جائے گی؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، بغیر وضو اور بغیر طہارت کے نماز کا کوئی تصور نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«لا يقبل الله صلاة أحدكم حتى يتوضأ»
اور ایک روایت میں ہے:
«لا يقبل الله صلاة بغير طهور»
یعنی اللہ تعالیٰ طہارت کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا۔ لہذا جس شخص نے بھول کر بغیر وضو نماز پڑھ لی اور بعد میں اسے یاد آیا، تو اسے وضو کر کے نماز دوبارہ ادا کرنا ہوگی۔ کیونکہ طہارت نماز کی بنیادی شرط ہے، اور اس کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




