سوال 7125
السلام علیکم!
کسی آدمی کے ماں باپ بھیک مانگتے ہوں اور اس روکنے کے باوجود نھیں رکتے جو بھیک کا پیسہ ہے ماں باپ مرنے کے بعد بیٹا وہ حصہ لے سکتا قرآن حدیث سے مدلل جواب دیں؟ جزاک اللہ
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بلاوجہ دستِ سوال دراز کرنا قیامت کے دن تو رسوائی کا سبب بنے گا ہی، لیکن اس دنیا میں بھی ایسے انسان کی محتاجی اور تنگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس لیے یہ طریقہ بالکل درست نہیں ہے۔
جہاں تک بچے کا معاملہ ہے، تو اگر وہ نابالغ ہے اور اس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں، تو وہ اپنی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ لیکن اگر وہ بالغ ہے، تو انکو چھوڑ دے اور خودداری اپنائے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




