سوال 7121

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوران خطبہ نعرے لگوانے کا کیا حکم ہے شریعت کی نظر میں سامعین کو کہنا کہو۔ سبحان اللہ یا اللہ اکبر

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کبھی کبھار رسم کے طور پر ایک آدھ بار کہہ دیا جائے تو اس میں کوئی حرج یا پابندی والی بات نہیں ہے۔ لوگوں نے اسے خواہ مخواہ ایک مشکل مسئلہ بنا دیا ہے۔ اصل مسئلہ ہمارے پنجاب میں پڑنے والے اس رواج کا ہے جہاں پوری کانفرنس ہی اس کام کے لیے سجا دی جاتی ہے۔ خطبے کے دوران یا مختلف تقریبات میں باقاعدہ نعرے بازی کا جو سلسلہ چل پڑا ہے، اس کی کوئی ٹھوس دلیل یا ثبوت موجود نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ