سوال 7305

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ
شیخ صاحب ایک خاتون نے خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر درکار ہے:
میں نے خواب میں دیکھا کہ گھر پر کافروں نے حملہ کیا ہے، ہتھیاروں سے، پورا گھر ان کا سامنا کرتا ہے، میں وہاں دشمن کے سامنے ڈٹی رہی۔ میرے ہاتھ میں تلوار تھی، میں نے جیسے ہی اس پر وار کیا، اس نے مجھے ہی مار دیا، میرے گلے پر وار کیا اور میں پھر شہید ہو گئی۔۔۔
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
یہ خواب، ان شاء اللہ، دین پر ثابت قدمی اور اللہ تعالیٰ کے دین سے محبت کی علامت ہے۔ مزید یہ کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر و برکت کی بشارت بھی معلوم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شہداء کے بارے میں فرمایا:

﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ﴾

اور دوسری جگہ فرمایا:

﴿عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾

شہداء کے لیے یہ عظیم بشارت ہے۔ اس لیے، ان شاء اللہ، آپ کے لیے بھی خیر کی بشارت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دنیا میں بھی خیر عطا فرمائے گا اور آخرت میں بھی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا میں دین پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمین۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ