سوال 7156
کیا اسلام میں دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی کو اطلاع دینا ضروری ہے؟ بعض دفعہ بیویاں اس قسم کا مطالبہ کرتی ہیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کو بتانا یا اس سے چھپانا اسلام اس حوالے سے کوئی بھي مطالبہ نہیں کرتا، حالات کے مطابق جو مناسب ہو، درست ہے۔
یہ میاں بیوی کا آپس میں مطالبہ ہے، حالات کے مطابق ایسا مطالبہ کیا جائے تو اس میں حرج نہیں! لیکن یہ کوئی اسلامی تقاضا نہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




