سوال 7155

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ سوال تھا کہ عید کی نماز پڑھنے سے پہلے تحیۃ المسجد پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلی بات تو یہ ہے عید کی نماز کھلے میدان میں پڑھنی چاہیے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر امر مجبوری مسجد میں پڑھنی پڑھے تو عید کی نماز الگ ہے، تحیۃ المسجد الگ ہے۔ تحیۃ المسجد یہ مسجد کا حق ہے، یہ پڑھنا ضروری ہے تو یہ پہلے پڑھنی چاہیے،اور یہ پڑھی جائے گی۔ صحیح بخاری وغیرہ کے اندر روایت ہے: “اذا جاء احدکم المسجد فلا یجلس حتی یصلی رکعتین۔”
واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ محمد علی حفظہ اللہ