سوال 7213

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ماں کا حق جائیداد میں سے ماں نے نہیں لیا فوت ہو گئی اس کی اولاد لے سکتی ہے ننھیال سے؟

جواب

وعلیکم السلام
جی ہاں، اگر ماں اپنے والدین یا کسی دوسرے مورِّث کی جائیداد میں شرعاً وارث تھی اور اس نے اپنی زندگی میں اپنا حصہ وصول نہیں کیا، پھر وہ وفات پا گئی، تو اس کا حق ختم نہیں ہوتا۔
اس صورت میں پہلے ماں کا جو شرعی حصہ بنتا تھا، وہ اس کے ترکے (میراث) کا حصہ شمار ہوگا۔ پھر اس حصے کو ماں کے تمام شرعی ورثاء میں شریعت کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ