سوال 7128

ایک شخص حج میڈیکل مشن کے تحت سعودی عرب جا رہا ہے اور ڈیوٹی کی وجہ سے یونیفارم میں ہوگا۔ کیا وہ میقات سے بغیر احرام گزر سکتا ہے اور بعد میں حدودِ حرم سے باہر جا کر احرام باندھ لے؟ یا اس پر دم لازم ہوگا؟

جواب

سب کے لیے ایک ہی قاعدہ ہے چاہے آپ خدمت کی نیت سے جا رہے ہوں یا حج کے لیے، اصول سب کے لیے ایک جیسا ہی ہے۔ میقات سے پہلے احرام باندھنا اور اس کی پابندیوں کا خیال رکھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے، ورنہ غلطی کی صورت میں دم واجب ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ