سوال 7154

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا اہل حدیث عالم ایسی عورت کا نکاح پڑھا سکتا ہے، جو حلالہ کرا چکی ہو؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
دیکھیں، ہر انسان کی اپنی ایک الگ پہچان اور مقام ہوتا ہے۔ اسی لیے میری رائے میں کسی بھی معروف شخصیت یا بڑے عالمِ دین کو اس طرح کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے اور خود کو ان چیزوں سے دور ہی رکھنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ

پہلی بات تو یہ ہے اسے کہیں کہ جس کے ساتھ اس نے کچھ مدت کے لئے نکاح کیا تھا، اب اس کے ساتھ ہی وہ رہے وہی اس کا خاوند ہے، اسی کو خاوند شمار کرے مستقل اسی کے ساتھ رہے۔ تھوڑے ٹائم، تھوڑی مدت کے لئے نکاح کرنا یہ درست نہیں ہے، اس لئے اس کو چھوڑ نہیں سکتی۔
اگر اس نے ایسا کرہی لیا ہے تو چھوڑ بھی دیا ہے دوسرے کو تو پہلے کے لئے یہ پھر بھی حلال نہیں ہے، کیونکہ یہ طریقہ کار پہلے کے لئے حلال ہونے کا یہ درست نہیں ہے۔ تو اس لئے اگر پہلے خاوند کے ساتھ نکاح پڑھایا جارہا ہے پھر تو بالکل نہیں کسی کو پڑھانا چاہیے۔ یا پھر کسی اور بندے سے کہہ کر پھر پڑھوادیں۔
واللہ و اعلم بالصواب

فضیلۃ الشیخ محمد علی حفظہ اللہ