سوال 7420

اگر امام کسی رکعت کا ایک سجدہ بھول جائے اور نماز کے بعد مقتدی یاد کروائیں تو اب کیسے ازالہ کرے؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سجدہ رہ جائے اگر نماز کی حالت میں اور بعد میں پتہ چلا۔ تو ایک رکعت دہرائی جائے گی۔ اور اس میں تشہد میں جب پہنچیں گے ساری دعائیں کر کے سلام سے پہلے یا سلام کے بعد دو سجدے سہو کے کرنا ہوں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته ایسی صورت میں وہ ایک رکعت دوبارہ ادا کرے، اور چونکہ نماز میں اضافہ ہوگیا ہے، سلام پھیرنے کے بعد دو سجدہ سہو ادا کرلیں، عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں:

صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ

رسول اللہ ﷺ نے ظہر میں پانچ رکعت پڑھ لیں، اس لیے آپ سے پوچھا گیا کہ کیا نماز کی رکعتیں زیادہ ہوگئی ہیں؟ اپ نے فرمایا کہ کیا بات ہے؟ کہنے والے نے کہا کہ آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں، اس پر آپ ﷺ نے سلام کے بعد دو سجدے کئے
[صحیح البخاري حدیث نمبر: 1226]
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ